حج پرواز کو بم کی اطلاع پر انڈونیشیا میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب سے انڈونیشیا آنے والی حج پرواز کا رخ بم کی اطلاع پر ہنگامی طور پر موڑ دیا گیا۔ 442 حجاج کو لانے والی سعودی عرب کی ایئر لائن کو جکارتہ کے بجائے کوالانامو اتارا گیا۔
نامعلوم شخص کی جانب سے ای میل پر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی، پائلٹ نے پرواز کو قریبی ایئرپورٹ کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا۔ہوائی اڈے پر طیارے سے تمام مسافروں کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے جہاز کا مکمل معائنہ کیا تاہم کوئی بم یا دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔