یورپی وزرائے خارجہ کا ایران سے جوہری مذاکرات کا فیصلہ

برلن (نیوز ایجنسیاں )جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ جمعہ کے روز جنیوا میں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ جوہری پروگرام سے متعلق اہم مذاکرات کریں گے۔۔
جرمنی کے ایک سفارتی ذریعے کے مطابق یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس کے ساتھ ابتدائی مشاورت جرمنی کے مستقل مشن میں ہوگی، جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ ملاقات ہوگی۔ان مذاکرات کا مقصد ایران کو قائل کرنا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو صرف اور صرف پرامن اور سویلین مقاصد کے لئے استعمال کرے ۔یہ بات بھی بتائی گئی ہے کہ یہ مذاکرات امریکا کے تعاون اور ہم آہنگی سے ہو رہے ہیں اور ان ملاقاتوں کے بعد ماہرین کی سطح پر ایک باضابطہ مکالمے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔