ایران کی کرپٹو کرنسی ایکسچینج پر سائبر حملہ، 9کروڑ ڈالر کا نقصان

تہران (رائٹرز )ایران مخالف ہیکنگ گروپ نے بدھ کے روز ایران کی بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔۔
، جس میں تقریباً نو کروڑ امریکی ڈالر کے مساوی رقم ضائع ہو گئی۔ ساتھ ہی گروپ نے اس پلیٹ فارم کے بنیادی سافٹ ویئر کو عام کرنے کی دھمکی بھی دی ہے ۔یہ گروپ "گونجشکِ درندہ"کے نام سے جانا جاتا ہے ، جس کا مطلب ہے "شکاری چڑیا"۔ اس گروپ کے اسرائیل سے مبینہ روابط ہیں، تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ یہ دو دن میں گروپ کا دوسرا بڑا حملہ ہے ۔منگل کے روز بھی اسی گروپ نے ایران کے سرکاری بینک "بینک سپاہ" کے ڈیٹا کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ یہ حملے ایسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی، بشمول میزائل حملوں، میں شدت آ چکی ہے ۔