ایرانی مذاکراتی وفد عمان پہنچنے کی اطلاعات، تہران کی تردید
تہران،مسقط(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کا مذاکراتی وفد عمان پہنچ گیا،اطلاعات کے مطابق ایرانی سرکاری پرواز کے طور پر ایئر بس 321 طیارے نے مسقط میں لینڈ کیا ہے۔۔
،سول ایو ی ایشن کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ایران گورنمنٹ اور معراج ائیر لائن کے دو طیارے ایران سے اڑ کر جاتے دیکھے گئے ۔جبکہ ایران کی سرکاری پرواز کے طور پر ائیر بس 321 طیارے نے مسقط میں لینڈ کیا ہے ۔تاہم عرب میڈیا کے مطابق ایران نے مذاکراتی ٹیم مسقط بھیجنے کی تردید کردی، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ایران نے کسی ٹیم کو مذاکرات کیلئے مسقط نہیں بھیجا۔