غزہ :اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،33فلسطینی شہید ،100زخمی

غزہ (اے ایف پی)غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 33 فلسطینی شہید ہوگئے ۔ وسطی غزہ میں خوراک کیلئے قطار میں لگے۔۔
فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگکی، جس کے نتیجے میں 11 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ۔ غزہ میں گھروں اور بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بھی حملے کئے گئے ، جس سے 23فلسطینی شہید ہوئے ۔ اکتوبر 2023 میں حماس کے اسرائیل پر حملے سے شروع ہونے والی جنگ نے غزہ کی پٹی کو تباہ کر دیا اور اس کے نتیجے میں خوراک، ایندھن اور صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ غزہ کے وسطی علاقے میں کھانے کیلئے قطار میں کھڑے ہزاروں شہریوں پر قابض فورسز نے فائرنگ کی اور کئی گولے داغے گئے ۔ایک روز قبل امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ سے 70افراد شہید ہوگئے تھے ۔