میکسیکو:فائرنگ سے 2دن میں دوسری خاتون میئر قتل

میکسیکو:فائرنگ سے 2دن  میں دوسری خاتون میئر قتل

میکسیکو (دنیا مانیٹرنگ)میکسیکو میں منظم جرائم کی لہر شدت اختیار کر گئی، مغربی ریاست میچواکان میں ایک اور خاتون میئر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

مقتولہ مارتھا لورا مینڈوزا  شہر تیپالکاٹے پیک کی میئر اور صدر کلاڈیا شین باؤم کی بائیں بازو کی حکمران جماعت مورینا پارٹی کی رکن تھیں۔ میچواکان کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی کہ مینڈوزا کو ان کے شوہر کے ہمراہ قتل کیا گیا، تاہم حملے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔مینڈوزا کے قتل سے صرف 2 دن پہلے ریاست اوآخاکا کے شہر سان ماٹیو پیناس کی میئر لیلیا گارشیا کو ان کے دفتر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، جس میں ان کے ایک ساتھی کی بھی جان گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں