امریکا کا کردار مایوس کن

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی )نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جو ہورہا ہے یا غزہ میں جو کچھ چل رہا ہے اس میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے ۔۔
ملالہ نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز لائیو کے بزنس سمٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی جدوجہد سمیت خواتین کی تعلیم اور ان کے حقوق پر بات کی۔دوران گفتگو میزبان نے ملالہ سے سوال کیا کہ کیا آپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کوئی پیغام دینا چاہیں گی؟ جواب میں ملالہ نے کہا امریکا کے پاس جو طاقت ہے یا جو وہ اثر رکھتا ہے وہ امن قائم کرنے میں ناکام رہا ہے ،میں امید کرتی ہوں کہ امریکا سب سے پہلے افغانستان میں موجود خواتین کے حقوق کے لیے کچھ اقدامات کرے گا، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی نسل کشی سے متعلق کچھ کرے گا اور اسرائیل کو جنگ بندی پر آمادہ کرے گا۔