امریکا:سٹوڈنٹس ویزا پر پابندی اٹھا لی گئی ،سوشل میڈیا جانچ لازمی قرار
واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ )امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی طلبا کے ویزوں کی درخواستوں پر عمل دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔۔
، تاہم اب ایسے تمام درخواست دہندگان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو جائزے کیلئے حکام کو دستیاب کرانا ہو گا۔نئی ہدایات کے تحت قونصلر آ فیسرز تمام طلبا اور ایکسچینج وزیٹر درخواست دہندگان کی ایک جامع اور مکمل جانچ کریں گے ۔ محکمہ خارجہ نے اپنے عملے سے کہا کہ انہیں امریکی شہریوں، ثقافت، حکومت، اداروں، یا امریکاکے بانی اصولوں کے خلاف دشمنی کے کسی بھی اشارے کی تلاش کرنی چاہیے ۔یاد رہے ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ غیر ملکی طلبا کے لیے نئے ویزا انٹرویوز کے شیڈول کو عارضی طور پر روک دیا تھا۔