ایران پر اسرائیلی حملوں کیخلاف امریکا میں احتجاجی مظاہرے

ایران پر اسرائیلی حملوں کیخلاف امریکا میں احتجاجی مظاہرے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف امریکا میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ واشنگٹن میں ایرانی اور۔۔

 فلسطینی پرچم لہراتے لوگوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں آرتھوڈوکس یہودیوں نے بھی شرکت کی۔ نیویارک شہر میں بھی سینکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل سے مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں