ٹرمپ روزانہ کی بنیاد پر اپنا ذہن بدلتے ہیں: امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاری

ٹرمپ روزانہ کی بنیاد پر اپنا  ذہن بدلتے ہیں: امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاری

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ )امریکی کانگریس کی کم عمر ترین خاتون رکن یاسمین انصاری نے کہا ہے کہ ۔۔

جس طرح صدرٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کے تنازع میں کردار ادا کیا ہے اس کے بعد سے وہ بہت فکرمند ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے صدر روزانہ کی بنیاد پر اپنا ذہن بدل لیتے ہیں اور کوئی بھی ان کی بات پر یقین نہیں کرتا۔انھوں نے امریکا کی عراق جنگ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی مشرق وسطیٰ میں کامیاب تاریخ نہیں ہے ،مداخلت سے گریز کرنا چاہیے ۔انہوں نے ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ سفارتکاری پر توجہ دیں نہ کہ کسی ایسے طریقے کار کی جانب جو امریکی فوجیوں کی زندگیوں کے خاتمے کا باعث بنے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں