شہادت کی خبریں جھوٹی نکلیں خامنہ ای کے مشیر کی حالت بہتر

شہادت کی خبریں جھوٹی نکلیں  خامنہ ای کے مشیر کی حالت بہتر

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایرانی سپریم لیڈرکے اعلیٰ مشیر علی شمخانی کی حالت اب بہتر ہوگئی۔۔۔

مستحکم حالت میں موجود علی شمخانی نے کہا کہ میں زندہ ہوں اور اپنے آپ کو قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے کے پہلے مرحلے میں علی شمخانی کے گھر پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے جبکہ بعض خبر رساں اداروں میں ان کی شہادت کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں