ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے جانشین کیلئے 3 نام تجویز کر دئیے :امریکی اخبار کا دعویٰ

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے  جانشین کیلئے 3 نام تجویز کر  دئیے :امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشین کیلئے 3 علما کے نام تجویز کئے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق خامنہ ای نے یہ غیر معمولی اقدام اسرائیلی حملوں میں شدت کے پیش نظرکیا ہے ۔

 سپریم لیڈرکو خدشہ ہے کہ اسرائیل یا امریکا ان کو قتل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ خامنہ ای اب صرف ایک قابل اعتماد مشیر کے ذریعے پیغامات دیتے ہیں۔ الیکٹرانک پیغام رسانی ترک کر دی گئی ہے ۔واضح رہے خامنہ ای 36 سال سے زائد عرصے سے ایران کے سپریم لیڈر ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں