امریکی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ پھیل گئی:پوپ لیو
ویٹیکن سٹی(اے ایف پی )کیتھو لک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ پھیل گئی ہے ،انہوں نے امریکا کی جانب سے ایران میں جوہری مقامات پر حملے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت امن کیلئے پکار رہی ہے۔
جنگیں ختم کی جائیں ۔ پوپ لیو نے کہا بین الاقوامی برادری کے ہر رکن پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جنگ کے اس سانحے کا خاتمہ کرے ، اس سے پہلے کہ یہ ایک ناقابل تلافی خلیج بن جائے ۔ پوپ نے اپنی ہفتہ وار انجلس کی دعا کے بعد کہا دنیاغزہ و دیگر علاقوں میں انسانی بحران کو فراموش نہ کرے ، اس بات کا خطرہ ہے کہ لوگوں کی روز مرہ کی تکالیف کو فراموش کر دیا جائے خاص طور پر غزہ اور دیگر خطوں میں جہاں مناسب انسانی امداد کی ضرورت زیادہ ہے ۔