ٹرمپ کا ایران پر حملے کا فیصلہ جوا،صدارت پر گہرے اثرات مرتب ہونگے :امریکی اخبار

ٹرمپ کا ایران پر حملے کا فیصلہ  جوا،صدارت پر گہرے اثرات  مرتب ہونگے :امریکی اخبار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہفتے کے روز ایران کی جوہری افزودگی کی تنصیبات پر حملے کا فیصلہ ایک غیر معمولی جوا تھا جس کے ذریعے وہ ایک ایسے جوہری پروگرام کو ختم کرنا چاہتے تھے جو کئی صدور کیلئے دردِ سر بنا رہا ہے ۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ ایک اور طویل مشرقِ وسطیٰ کی جنگ سے بچنا چاہتے تھے جیسا کہ جنگوں کی وہ اور ان کے حامی بارہا مذمت کرتے رہے ہیں۔ اب آگے کیا ہوتا ہے ، اس کے ان کی صدارت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے ، اگر ایران اتنا کمزور ہو جاتا ہے کہ موثر طور پر جوابی کارروائی نہ کر سکے ، تو ٹرمپ ایک دیرینہ دشمن پر کاری ضرب لگا چکے ہوں گے اور یہ پیغام چین، روس اور دیگر عالمی حریفوں کو جائے گا کہ وہ ضرورت پڑنے پر فوجی طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں