ایران میں موساد کے ایک اور جاسوس کو پھانسی
تہران (اے ایف پی)اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کیلئے جاسوسی کرنے والے شخص مجید مسائبی کو سزائے موت دے دی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق مجید مسائبی کو حساس معلومات موساد کو فراہم کرنے کے الزام میں سپریم کورٹ سے سزا کی توثیق کے بعد گزشتہ صبح پھانسی دی گئی۔
عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس پر اسرائیل کیلئے جاسوسی، تخریب کاری اور ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے الزامات ثابت ہوئے ۔ خیال رہے 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے بعد سے ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ۔ایران نے گزشتہ ہفتے بھی موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت دی تھی۔