عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 7فیصد سے زائد کمی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں  میں 7فیصد سے زائد کمی

ہیوسٹن(رائٹرز)ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور گیس کے ٹینکر کی آمدورفت میں خلل ڈالنے کیلئے کوئی کارروائی نہ کئے جانے کے بعد پیر کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔

برینٹ کروڈ فیوچر 5.53 ڈالر یا 7.2 فیصد کمی کے ساتھ 71.48 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 5.53 ڈالر یا 7.2 فیصد کم ہوکر 68.51 ڈالر فی بیرل ہو گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں