جنوبی کوریا : فوج کی نگرانی،64سال میں پہلی بار سویلین وزیر دفاع کا تقرر
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کی حکومت نے دسمبر میں مارشل لا کی ناکام کوشش کے بعد فوج کی مضبوط نگرانی کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے بعد 64 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار ملک میں سویلین وزیر دفاع مقرر کیا ہے ۔
صدارتی چیف آف سٹاف کانگ ہون سک نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا تجربہ کار قانون ساز آہن گیو بیک 64 سالوں میں پہلے سویلین وزیر دفاع مقرر ہوئے ہیں ، توقع کی جاتی ہے کہ وہ فوج میں اصلاحات کو آگے بڑھائیں گے ،واضح رہے صدر لی جے میونگ نے مارشل لا کے بحران کے تناظر میں فوج پر کنٹرول کیلئے عوامی مطالبات پر سویلین حلقے سے وزیر دفاع مقرر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔