جوہری پروگرام میں کوئی تعطل نہیں آئے گا:ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم

جوہری پروگرام میں کوئی تعطل نہیں  آئے گا:ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم

تہران(مانیٹرنگ نیوز) ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام میں کوئی تعطل نہیں آئے گا، جوہری سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کے پیشگی اقدامات کیے جاچکے تھے ۔

ایٹمی توانائی تنظیم نے ان حملوں سے متاثرہ مقامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے ۔ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کا کہنا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام بغیر رکے جاری رہے گا اور یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ دشمن کی ایران کی جوہری صنعت کو مکمل طور پر ختم کرنے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جن کے ذریعے اس شعبے میں کام بغیر رکے جاری رکھا جاسکتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں