ایمازون برطانیہ میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

ایمازون برطانیہ میں 40 ارب  ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

لندن(اے ایف پی)برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ آن لائن کمپنی ایما زون اگلے تین سالوں میں برطانیہ میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔۔۔

وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ایمازون کے سی ای او اینڈی جسی سے ملاقات کے بعد کہا اس کا مطلب ہے 4ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، ملک کے ہر کونے میں لوگوں کیلئے کیریئر بنانے ، نئی مہارتیں سیکھنے اور اپنے خاندانوں کی کفالت کے حقیقی مواقع میسر آئیں گے ،40 ارب  ڈالر چار ڈسٹری بیوشن سنٹرز کی تعمیر کیلئے استعمال کیے جائیں گے ،انہوں نے کہا برطانیہ کاروبار کرنے کے لیے بہترین جگہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں