ٹرمپ نوبیل انعام کیلئے باقاعدہ نامزد سینیٹر بڈی کارٹرنے ایران اسرائیل جنگ رکوانے کا کریڈٹ دیدیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی )اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ 12 روزہ جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر۔۔
امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے باقاعدہ طور پر نامزد کر دیا گیا۔یہ نامزدگی امریکی کانگریس کے رکن ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ریاست جارجیا کے سینیٹر بڈی کارٹر کی جانب سے گزشتہ روز نارویجن نوبل کمیٹی کو ارسال کی گئی ہے ۔اپنے خط میں کارٹر نے ٹرمپ کے کردار کو غیر معمولی اور تاریخی قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اثر اس معاہدے کو ممکن بنانے میں فیصلہ کن ثابت ہوا جسے دنیا ناممکن سمجھ رہی تھی۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان نے بھی بھارت کیساتھ جنگ بندی کرانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام کیلئے نامزد کرنے کی تجویز دی تھی ۔