90نہیں 20فیصدٹیرف نافذ ویت نام اور امریکا کا معاہدہ طے
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا او رویت نام کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ۔۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھاکہ میں نے ابھی ابھی ویتنام کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا ہے اوراس حوالے سے تمام تفصیلات طے پاگئی ہیں ۔امریکی صدر کاکہناتھاکہ ویت نام کو کم از کم 20 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ امریکی مصنوعات کیلئے اپنی مارکیٹ کھول دے گا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے ویتنام پر 90فیصد ٹیرف عائد کیاتھاجس پر مذاکرات کا آغاز ہواتھا۔