پہلا اصلی برکن بیگ 2ارب 79 کروڑ روپے میں نیلام
پیرس (رائٹرز)مشہور اداکارہ جین برکن کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا پہلا اصلی "برکن بیگ" جمعرات کو پیرس میں ایک کروڑ ڈالر( 2 ارب 79 کروڑ 61 لاکھ پاکستانی روپے )میں نیلام ہوا۔۔
یہ پہلا برکن بیگ 1984 میں اس وقت وجود میں آیا جب فرانسیسی-برطانوی اداکارہ اور گلوکارہ جین برکن ایک فلائٹ میں ہرمیز کمپنی کے ایگزیکٹو ژاں-لوئی ڈوما کے ساتھ بیٹھی تھیں اور انہوں نے خوبصورت اور ایک ماں کے لیے کارآمد بیگ کی فرمائش کی ۔ کمپنی نے پہلا بیگ جین برکن کے لیے تیار کیا،جس میں بچے کی فیڈنگ بوتل رکھنے کی الگ جگہ بھی تھی۔ بعدازاں اس کا چھوٹا ورژن عوام کے لیے بیچنا شروع کر دیا۔ عام برکن بیگ کی قیمت 10 ہزار ڈالر (27 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے )سے زیادہ ہوتی ہے ۔