صحت کیلئے خطرناک کیمیکلز کیخلاف شعور یورپی وزرا نے خون کے نمونے دئیے

صحت کیلئے خطرناک کیمیکلز کیخلاف شعور  یورپی وزرا نے خون کے نمونے دئیے

کوپن ہیگن (اے ایف پی)یورپی یونین کے ماحولیات اور موسمیاتی وزراء نے جمعرات کو ڈنمارک میں ہونے والے اجلاس۔۔

 کے دوران اپنے خون کے نمونے دئیے تاکہ انسانی صحت کے لیے خطرناک \"ہمیشہ رہنے والے کیمیکلز\" کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے ۔یہ کیمیکلز،  جنہیں پی ایف اے ایس یا پرفلوروالکائل اور پولی فلوروالکائل مادّے کہا جاتا ہے ، مصنوعی کیمیکلز کا ایک بڑا خاندان ہیں جو ماحول میں نہایت دیرپا ہوتے ہیں اور آسانی سے ختم نہیں ہوتے ۔یہ کیمیکلز جگر کو نقصان، کولیسٹرول کی زیادتی، مدافعتی نظام کی کمزوری، کم پیدائشی وزن اور مختلف اقسام کے کینسر سے منسلک کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں