کوالالمپور :اسحاق ڈار کی آسیان ریجنل فورم میں اہم ملاقاتیں
کوالالمپور، اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں ، وقائع نگار )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں آسیان ریجنل فورم وزارتی اجلاس کے موقع پر روس، آسٹریلیا، کینیڈا سری لنکا اور لائوس کے وزرائے خارجہ سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کیں ،
ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرا کونسل کے اجلاس میں دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا۔آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وانگ سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔