بنگلہ دیش :خواتین افسروں کو ’سر‘ کہنے کا حکم نامہ منسوخ
ڈھاکہ (اے ایف پی)بنگلہ دیش نے خواتین سرکاری افسروں کو "سر" کہہ کر مخاطب کرنے کے حکم کو منسوخ کر دیا ۔
یہ روایت سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دور حکومت میں متعارف کرائی گئی تھی۔عبوری حکومت نے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی ہے جو سرکاری پروٹوکولز کا دوبارہ جائزہ لے گی۔