یوکرین پر روس کا بڑا فضائی حملہ 620 سے زائد ڈرونز ، 25 میزائل داغے ، 4 ہلاک
کیف (اے ایف پی)یوکرینی حکام کے مطابق روس نے 620 سے زائد ڈرونز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فائر کئے ، جس کے باعث 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔
صدر زیلنسکی نے کہا 597 ڈرونز میں سے نصف سے زیادہ ایرانی ساختہ تھے ۔ یوکرینی فضائیہ نے 319 ڈرونز اور 25 کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ زیلنسکی نے ماسکو پر مزید پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب روس نے یوکرین کی فوجی صنعت اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔