28بر س کی ہوگئیں

28بر س کی ہوگئیں

لندن(آئی این پی ) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی28 سال کی ہوگئیں،انہوں نے ہفتے کو اپنی سالگرہ منائی ۔ ملالہ یوسفزئی12جولائی 1997 کومینگورہ میں پیدا ہوئیں۔

تعلیم، امن اور خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنیوالی ملالہ پردہشت گردوں نے 9 اکتوبر 2012 کو سکول سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں اور کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہیں ، 2014 میں ملالہ کو کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ ہونے کا اعزاز ملا۔ ملالہ اب تک نوبیل، سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات اپنے اور پاکستان کے نام کرچکی ہیں،وہ اس وقت لندن میں رہائش پذیر ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں