ترکیہ :گستا خانہ خاکے ،طنزیہ جریدے ’لی مین ‘ کا چیف ایڈیٹر بھی گرفتار
استنبول(اے ایف پی)ترکیہ کے مشہور طنزیہ جریدے لی مین کے چیف ایڈیٹر اسلان اوزدمیر کو ہفتے کو استنبول ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔
وہ فرانس سے وطن واپس پہنچے تھے ۔ ان پر الزام ہے کہ میگزین نے ایسا گستاخانہ خاکہ شائع کیا جو نفرت انگیز جرم ہے ۔واضح رہے رواں ماہ کے آغاز میں گستا خانہ خاکے شائع کرنے کے الزام میں میگزین عملے کے چار ارکان کو گرفتار کیا گیا تھا اب چیف ایڈیٹر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔