ٹرمپ کا90دن میں 90تجارتی معاہدوں کا دعویٰ فلاپ
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے آغاز میں عالمی تجارت کو نئی شکل دینے کی کوششیں زیادہ تر غیر یقینی اور تنازع کا شکار ہو گئی ہیں۔
90 دن میں 90 معاہدوں کا دعویٰ کرنے والے ٹرمپ اب تک صرف دو معاہدے کر سکے ہیں، تیسرے کو محض چین کے ساتھ وقتی معاہدہ ہی کہا جا سکتا ہے ۔معاشی ماہرین کے مطابق ٹرمپ معاہدوں کی کمی پر مایوس نظر آتے ہیں اور سخت بیانات کے ذریعے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔اپریل میں شروع کی گئی اضافی ٹیکس پالیسی کا حتمی وقت 9 جولائی تھا، مگر ٹرمپ نے اسے ایک بار پھر بڑھا کر یکم اگست کر دیا ہے ۔ یہ توسیع ٹیکو تھیوری کو مزید تقویت دے رہی ہے ، جس کا مطلب ہے ٹرمپ ہمیشہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ٹرمپ نے حال ہی میں جاپان، جنوبی کوریا، انڈونیشیا اور یورپی یونین سمیت کئی عالمی رہنماؤں کو خطوط لکھ کر امریکا میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، تاکہ وہ یہ ظاہر کر سکیں کہ وہ سنجیدہ ہیں اور محض وقت نہیں گزار رہے ۔