انڈونیشیا :نایاب پرندوں کی سمگلنگ کی کوشش 1260جاون وائٹ آئی برآمد
کوپانگ (اے ایف پی)انڈونیشیا نے 1260 نایاب جاون وائٹ آئی پرندوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، پرندوں کو فلوریس جزیرے کی بندرگاہ پر آٹھ پنجروں میں بند پایا گیا۔
محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق 1260پرندوں میں سے 140 مر چکے تھے جبکہ باقی کو جنگل میں آزاد کر دیا گیا۔یہ نایاب پرندہ انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کی خطرے سے دوچار فہرست میں شامل ہے ۔انڈونیشی قانون کے تحت نایاب جانوروں کی غیرقانونی تجارت یا شکار پر 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔