نائجیریا کے سابق صدر محمدو بوہاری 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

نائجیریا کے سابق صدر محمدو بوہاری  82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ابوجا(اے ایف پی)نائجیریا کے سابق صدر محمدو بوہاری 82 برس کی عمر میں لندن کے ایک کلینک میں انتقال کر گئے ۔

ان کے سابق ترجمان گربا شیہو کے مطابق وہ طویل عرصے سے علیل تھے ۔ بوہاری نے 2015 میں بطور اپوزیشن امیدوار صدر گڈلک جوناتھن کو شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔ وہ 2019 میں دوبارہ صدر منتخب ہوئے اور 2023 تک عہدے پر رہے ۔ وہ نائجیریا کے پہلے اپوزیشن امیدوار تھے جنہوں نے برسر اقتدار صدر کو شکست دی۔ صدر بولا ٹنوبو نے تعزیتی بیان میں نائب صدر کو بوہاری کی میت واپس لانے کیلئے لندن بھیجنے کی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں