کیلیفورنیا:امیگریشن چھاپے کے دوران زخمی ہونے والا کسان ہلاک
کیمریلو (اے ایف پی)کیلیفورنیا کی قانونی بھنگ (کینابیس) فارم پر جمعرات کو امیگریشن حکام کے چھاپے کے دوران زخمی ہونے والا کسان ہلاک ہو گیا،یہ چھاپے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے تحت وینٹورا کاؤنٹی میں مارے گئے۔
جہاں 200 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران مظاہرین اور اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ کسان کے اہلخانہ نے بتایا وہ چھاپے کے دوران اہلکاروں سے بچنے کی کوشش میں 30 فٹ بلندی سے گر گیاتھا جو بعد ازاں جانبر نہ ہو سکا۔