114 سالہ بھارتی نژاد دنیا کے معمر ترین ایتھلیٹ فوجا سنگھ حادثے میں ہلاک
جالندھر (اے ایف پی) دنیا کے معمر ترین میراتھن رنر سمجھے جانیوالے بھارتی نژاد برطانوی شہری فوجا سنگھ 114 برس کی عمر میں بھارت کے ضلع جالندھر میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے ۔
ان کے سوانح نگار خوشونت سنگھ نے تصدیق کی کہ وہ گاؤں بیاس میں سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی زد میں آئے ۔ فوجا سنگھ نے 89 سال کی عمر میں دوڑ شروع کی اور 100 برس کی عمر تک مکمل میراتھنز میں حصہ لیتے رہے ۔