امریکا انڈونیشیا تجارتی معاہدہ طے ، 19 فیصد ٹیرف پر اتفاق
واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا امریکا اور انڈونیشیا کے درمیان نیا تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔۔۔
جس کے تحت مجوزہ 32 فیصد درآمدی ٹیرف کو کم کر کے 19 فیصد کر دیا گیا ۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھاانڈونیشیا کے ساتھ ایک شاندار معاہدہ ہوا ، جو سب کے لیے فائدہ مند ہے ۔ ٹرمپ نے انڈونیشیا کو تانبے اور دیگر قیمتی دھاتوں کے ذخائر کے حوالے سے بہت طاقتور ملک قرار دیا۔