جنگی جنون ،بھارت کا لداخ میں آکاش ایئر ڈیفنس سسٹم کا تجربہ

جنگی جنون ،بھارت کا لداخ میں  آکاش ایئر ڈیفنس سسٹم کا تجربہ

لیہہ (اے پی پی) بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہو سکا ، بھارتی فوج نے لداخ سیکٹر میں 15ہزارسے زائد فٹ کی بلندی پر مقامی طور پر تیار کردہ آکاش پرائم ایئر ڈیفنس سسٹم کاتجربہ کیا ہے ۔۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ تجربہ آرمی ایئر ڈیفنس نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سینئر حکام کی موجودگی میں کیاجس نے یہ نظام تیار کیا ہے ۔ بھارتی فوج نے تجربے کی کامیابی کا دعوی ٰ کرتے ہوئے کہا کہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں نے انتہائی اونچائی والے علاقے میں اہداف کوکامیابی سے نشانہ بنایا ۔آکاش پرائم ایئر ڈیفنس سسٹم پر میزائل کو 4500 میٹر تک کی بلندی پر نصب کیا جا سکتا ہے اور 25 سے 30کلومیٹر کے فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں