عراق :شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی،65جاں بحق
بغداد(اے ایف پی)عراق کے مشرقی شہر کوت میں ایک نئے کھلنے والے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی کے باعث65افراد جاں بحق ہو گئے۔۔
، حکام کے مطابق زیادہ تر افراد باتھ رومز میں دھما کے کی وجہ سے دم گھٹنے سے چل بسے ، عینی شاہد کا کہنا تھاآگ پہلی منزل سے شروع ہو ئی جس نے پانچ منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔پولیس نے 14 لاشوں کی شناخت نہ ہونے کی اطلاع دی ہے ۔ دوسری جانب شمالی عراق کے کردستان خطے میں تیل کے دو میدانوں پر بم سے لیس ڈرون حملے ہوئے ، جن میں نارویجن کمپنی ڈی این او اور امریکی کمپنی ہنٹ آئل کی فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ کرد سکیورٹی فورسز کے مطابق تازہ حملہ جمعرات کو ہوا، جب کہ بدھ کے حملوں کے بعد تاؤکے اور پوشکبیر فیلڈز پر کام معطل کر دیا گیا۔ کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ علاوہ ازیں عراقی حکومت نے جمعرات کو کہا ملک کے خودمختار کردستانی خطے سے خام تیل کی دو سال سے زائد عرصے سے معطل برآمدات بحال کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے ،حکومتی اعلامیے کے مطابق،کردستان ریجنل گورنمنٹ فوری طور پر اپنے تمام تیل کے ذخائر سے پیدا ہونے والا خام تیل بغداد کی سرکاری ادارہ برائے تیل مارکیٹنگ کے حوالے کرے گی تاکہ اسے برآمد کیا جا سکے ۔معاہدے کے تحت روزانہ کم از کم 2 لاکھ 30 ہزار بیرل تیل فراہم کیا جائے گا۔