یورپی یونین کا سفری اجازت نامے کی فیس میں 3گنا اضافے کی تجویز
برسلز (اے ایف پی) یورپی یونین نے غیر ملکی مسافروں کے لیے ڈیجیٹل سفری اجازت نامے (ETIAS) کی فیس 7 یورو سے بڑھا کر 20 یورو کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ فیس میں اضافے کا مقصد یورپی کمیشن کے مالی وسائل بڑھانا ہے ۔
یہ اجازت نامہ تین سال کے لیے ہوگا، جبکہ 18 سال سے کم اور 70 سال سے زائد عمر افراد فیس سے مستثنیٰ ہوں گے ۔ سکیم کا نفاذ 2026 کے آخر میں متوقع ہے ۔