برطانیہ :روسی انٹیلی جنس ایجنسی جی آر یو اور 18 ایجنٹس پر پابندیاں
لندن (اے ایف پی)برطانیہ نے روسی انٹیلی جنس ایجنسی جی آر یوکے تین یونٹس اور 18 ایجنٹس پر پابندیاں عائد کر دیں۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی کا کہنا تھا کہ یہ ایجنٹس یورپ کو غیر مستحکم کرنے ، یوکرین کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے اور برطانوی شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی سازشوں میں ملوث ہیں۔