ترکیہ:153داعش ارکان گرفتار
استنبول (اے ایف پی) ترکیہ نے ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران داعش سے تعلق کے شبے میں 153 افراد کو گرفتار کر لیا۔
وزیر داخلہ علی یرلی کا یا کے مطابق یہ گرفتاریاں ازمیر، مغلہ، حاتائی اور ماردین سمیت 28 صوبوں میں کی گئیں۔ ملزموں پر دہشت گرد تنظیم کو فنڈز دینے اور پروپیگنڈا میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ کارروائیاں انٹیلی جنس اطلاعات اور بین الاقوامی تعاون کی بنیاد پر کی گئیں۔