مقبوضہ کشمیر :ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کرلی

مقبوضہ کشمیر :ایک اور بھارتی فوجی  نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کرلی

سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ۔ اننت ناگ ضلع کے ڈورو علاقے میں جمعہ کی صبح سی 164 بٹالین میں تعینات سی آر پی ایف جوان نے اپنی ہی سروس رائفل سے۔۔۔

 خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ اس واقعہ سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 628ہو گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں