منگولیا :صدر نے وزیراعظم کی برطرفی مسترد کر دی،سیاسی بحران میں شدت
اولان باتور(اے ایف پی)منگولیا کے صدر اُخنا خریلسکھ نے وزیراعظم گومبوجاو زندنشاتر کے خلاف پارلیمنٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔۔۔
پارلیمنٹ نے ہفتے کو وزیر اعظم کو ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا تھا مگر صدر کے دفتر نے کہا کہ اجلاس کے دوران کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ غیر قانونی ہے ۔ وزیراعظم پر معدنیات کی پالیسی میں تبدیلی اور وزیر انصاف کی تقرری کے معاملے پر پارلیمنٹ اور اپنی پارٹی میں تنقید بڑھ رہی ہے ۔ بدعنوانی، مہنگائی اور سیاسی بحران نے صورتحال مزید کشیدہ کر دی ہے ۔ بدھ کو آئینی عدالت اس معاملے پر غور کرے گی۔