فلپائن :طوفان کلماگی، ہلاکتیں 100سے تجاوز ،75 لاپتا
سیبو(اے ایف پی )فلپائن کے وسطی علاقوں میں طوفان کلماگی سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی۔۔۔
سیبو صوبے میں سیلاب نے کاریں، کچے مکانات اور شپنگ کنٹینرز بہا دئیے ۔ 75افراد اب تک لاپتا ہیں ۔ مرنے والوں میں فلپائن کی ایئر فورس کے چھ اہلکار بھی شامل ہیں، جن کا ہیلی کاپٹر منگل کو جنوبی صوبے اگوسان دیل سور میں گر کر تباہ ہو گیا تھا ۔