بنگلہ دیش :رواں ماہ شیخ حسینہ کیخلاف فیصلہ متوقع ،سزائے موت کا امکان
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف انسانی جرائم کے مقدمے کا فیصلہ رواں ماہ متوقع ہے۔۔۔
، ان پر جون سے شروع ہونے والے مقدمے میں 1400 افراد کی ہلاکت کے الزامات ہیں، جن میں قتل روکنے میں ناکامی کا الزام بھی شامل ہے ،مقدمے میں دیگر ملزم سابق وزیر داخلہ اور سابق پولیس چیف بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر وہ مجرمہ ثابت ہوئیں تو سزائے موت کا امکان ہے ۔واضح رہے حسینہ اگست 2024 میں طلبا بغاوت کے بعد بھارت فرار ہو گئی تھیں ۔