مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن،1500 افراد گرفتار
سرینگر(آئی این پی )نئی دہلی میں دھماکے کی آڑ میں بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن اور گھروں پر چھاپوں کے دوران جھوٹے اور۔۔۔
بے بنیاد مقدمات میں خواتین اور ڈاکٹروں سمیت 1500 کشمیریوں کو حراست میں لے لیا۔بھارتی فوج، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں اور دیگر ایجنسیوں نے گزشتہ تین دنوں کے دوران محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں خاص طور پر آزاد کشمیر، پاکستان اور بیرون ملک مقیم حریت رہنماؤں کے اہلخانہ کو نشانہ بنایا ۔