امریکا سفری پابندی 19سے بڑھاکر 32 سے زائد ملکوں پر لگانے کو تیار
واشنگٹن (نیوزایجنسیاں )امریکا نے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ملکوں کی تعداد 19 سے بڑھاکر32سے زائد ملکوں تک کرنے کی تیاری کرلی۔
سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نویم نے کہا ہے کہ امریکا اپنے سفری پابندی پروگرام میں مزید ممالک کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔ٹی وی پروگرام میں ان کاکہناتھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سفر کی پابندی کی فہرست میں ممالک کی تعداد 32 تک بڑھانے پر غور کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں ممالک کی مخصوص تعداد نہیں بتاؤں گی لیکن یہ 30 سے زیادہ ہے اور صدر مختلف ممالک کا جائزہ لیتے رہیں گے ۔