بہار:رس گلے ختم ہونے پر شادی کی تقریب میں لڑائی مارکٹائی ،کرسیاں چل گئیں
پٹنہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ریاست بہار کے ضلع بودھگیا میں شادی کی تقریب میں رسگلے ختم ہونے پر دلہا اور دلہن کے خاندان والوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال کیا، واقعے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ اس وقت شروع ہوا جب شادی کی رسومات مکمل ہونے کے بعد دلہن کے خاندان نے رسگلے کم ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا اورتھوڑی ہی دیر میں شدید جھگڑا شروع ہوگیا۔ دلہن کے والد نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دلہا والوں کو جہیز میں اضافی 2 لاکھ روپے دینے سے انکار کیا جس پر ان کے خاندان والوں نے رسگلے کو بہانہ بنایا تاکہ وہ جھگڑا کر سکیں۔