آئی سی سی پلیئر آف منتھ نامزدگیوں میں نواز بھی شامل

آئی سی سی پلیئر آف منتھ نامزدگیوں میں نواز بھی شامل

ہارمر اور تیج الاسلام نے بھارت اور آئرلینڈ کیخلاف سیریز جیتنے میں کردار ادا کیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے نومبر کے لیے مردوں اور خواتین کے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق مردوں کی فہرست میں جنوبی افریقا کے تجربہ کار سپنر سائمن ہارمر، بنگلادیش کے خطرناک بائیں ہاتھ کے سپنر تیج الاسلام اور پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز شامل ہیں۔ہارمر اور تیج الاسلام نے بالترتیب بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف اپنی ٹیموں کی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔محمد نواز نے حال ہی میں ختم ہونے والی سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز سمیت سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھادیکھائی ۔انہوں نے ون ڈے میں 114.28 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 104 رنز بنائے جبکہ 4 وکٹیں بھی لیں۔ ٹی ٹونٹی میں انہوں نے 52 رنز جوڑے اور صرف 12.72 کی اوسط سے 11 وکٹیں حاصل کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں