پیرو :گیس سلنڈر پھٹنے سے ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی،10طالبعلم ہلاک

پیرو :گیس سلنڈر پھٹنے سے ریسٹورنٹ  میں آگ لگ گئی،10طالبعلم ہلاک

لیما (اے ایف پی)جنوبی امریکا کے پیرو میں ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے 10یونیورسٹی طلبا ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ بولیویا کی سرحد کے قریب پونو کے اینڈین علاقے میں ہوا ، نکین شہر میں ریسٹورنٹ میں آگ لگی ، وہاں ٹیچر ٹریننگ کالج کے 17 سے 23 سال کے درمیان کے طالب علم ایک سالگرہ کی تقریب میں شریک تھے ۔مقامی لوگوں نے آگ بجھانے والے آلات اور پانی کی بالٹیوں سے آگ بجھانے کی کوشش کی کیونکہ اس علاقے میں فائربریگیڈ کی سہولت ہی موجود نہیں اورپڑوسی قصبے جولیاکا سے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کیلئے ایک گھنٹے کے بعد پہنچے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں