جنوبی شام میں غیر فوجی زون کا اسرائیلی مطالبہ خطرناک:شامی صدر
دوحہ(اے ایف پی)دوحہ میں قطر فورم سے خطاب کرتے ہوئے شامی صدر احمد الشرع نے خبردار کیا کہ جنوبی شام میں اسرائیل کا غیر فوجی زون کا مطالبہ خطے کو شدید خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گولان کی پہاڑیوں پر 1974 کا اقوام متحدہ نگرانی معاہدہ پچاس برس سے موثر ہے اور اس میں چھیڑ چھاڑ عالمی اتفاقِ رائے کے خلاف ہے ۔ ادھر کینیڈا نے شام کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا ، حیات تحریر الشام کی "دہشت گرد تنظیم" کے طور پر درجہ بندی ختم کر دی۔