بھارت میں بابری مسجد کی شہادت کو 33 سال بیت گئے

بھارت میں بابری مسجد کی  شہادت کو 33 سال بیت گئے

ایودھیا (دنیا مانیٹرنگ)بھارت میں بابری مسجد کی شہادت کو 33 سال مکمل ہوگئے ، 6 دسمبر 1992 کو انتہا پسند ہندوؤں نے ایودھیا میں بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔

انتہا پسند حملہ آوروں کا تعلق بی جے پی، آر ایس ایس، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل سے تھا، انہوں نے کلہاڑوں، ہتھوڑوں اور دیگر اوزاروں سے بابری مسجد کو نشانہ بنایا تھا۔ فسادات کے نتیجے میں 2ہزار سے زائد مسلمان شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ۔ 2009 میں جسٹس منموہن سنگھ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بی جے پی رہنماؤں سمیت 68 لوگوں کو موردالزام ٹھہرایا گیا تھا۔مگر بھارتی سپریم کورٹ نے 9 نومبر 2019 کو بابری مسجد کی شہادت میں ملوث تمام ملزموں کو بری کردیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں